سرد موسم کی آمد کے ساتھ نمونیا کا مرض بھی سر اٹھا لیتا ہے۔ پاکستان میں نمونیا بچوں کی شرح اموات کا سرفہرست مرض بن گیا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق نمونیا کا مرض صرف بچوں کو ہی نہیں بلکہ بڑی عمر کے افراد کو بھی ہوتا ہے، نمونیامیں مبتلا ہو کر ملک بھر میں سالانہ تقریباً 92 ہزار بچےمتاثر
ہوتے ہیں، اس مرض سے متاثرہ بچوں کے پھیپھڑے شدید متاثر ہوتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو نمونیا سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی کروائیں۔ ان ٹیکوں کے استعمال سے بچے نوے فیصد تک اس مرض سے بچ سکتے ہیں۔
طبی ماہرین کہتے ہیں کہ بچوں کو نمونیا سے بچانے کے لئے انہیں ٹھنڈے سردی سے بچائیں۔